دفعہ 144نافذ

چارسدہ میں اسلحہ کی نمائش پر 15روز کیلئے دفعہ 144نافذ

ویب ڈیسک :چارسدہ میں اسلحہ کی نمائش پر 15روز کے لئے دفعہ 144 نافذ عائد کرکے پابندی لگا دی گئی ۔
ڈی سی آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ پربھی پابندی ہوگی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران نقص امن اور عوام کے جان ومال کو یقینی بنانے کی خاطر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
پابندی گیارہ فروری تک نافذ العمل رہے گی‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سحت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی