بارش و برفباری

دیربالا میں بارش و برفباری جاری ،رابطہ سڑکیں بند

ویب ڈیسک :دیربالا میں گزشتہ دو روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ‘ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
برفباری کے باعث دیہاتی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بندہونے کے بعد ٹریفک معطل ہو گئی جس سے مقامی لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے چترال جانے والے ڈرائیوروں کو چین لگانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ