خیبرپختونخوا پولیس

عام انتخابات :خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50کروڑ روپے فنڈز منظور

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آنے والے عام انتخابات کےلئے پولیس کےلئے 50کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔
محکمہ پولیس نے صوبائی حکومت سے فنڈز مانگے تھے جو فیول سمیت دیگر اخراجات کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق محکمے نے انتخابات کےلئے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھاتاہم صوبے کی مالی مشکلات کے پیش نظر نگراں حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظورکئے گئے ہیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے ہر ضلع کی پولیس کو 1کروڑ روپے سے زائدکی رقم دی جائےگی، فنڈز کا زیادہ تر حصہ فیول ودیگر اخراجات کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔
فنڈز آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے ،انتخابات کےلئے فنڈزکے اجراءکےلئے باضابطہ طریقہ کار وضع کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی