پشاور، زیر حراست ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس چوکی سفین میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ملزم مجاہد ولد سبز علی سکنہ باڑہ نے چوکی کے اندر سے اسلحہ چھین کر پولیس اہلکار کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم واش روم جانے کے بہانے حوالات سے باہر نکلا اور چوکی کے اندر سے رائفل نکال کر فائرنگ کر دی۔
ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ یاد رہے کہ ملزم قتل کے الزام میں گرفتار تھا۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی