خیبر، وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری ہوئی جس نے ماحول کو محسورکن بنا دیا۔ وادی کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ذرائع کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد پہلی برفباری سے وادی تیراہ میں ماحول خوشگوار ہو گیا ، ہر سو پھیلے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ وادی کی خوبصورتی اور دلفریب نظارے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور برفباری نے اس کو مزید چار چاند لگا دیئے۔
اس برفباری کے بعد سیاحوں نے بھی وادی تیراہ کا رخ کر لیا جو ان دلفریب نظاروں سے محظوظ ہونے کے ساتھ اس علاقے کی تاریخ میں بھی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف