ہری پور، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی گھی ملز ڈی سیل، مزدوروں کا خوشی کا اظہار

ویب ڈیسک: حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی گھی ملز کو عدالتی آرڈرپرڈی سیل کردیا گیا جس سے مزدوروں میں خوشی کی لہردوڈگئی۔
ذرائع کے مطابق حطارانڈسٹریل اسٹیٹ میں پانچ آئل اینڈ گھی ملز کو فوڈ سیفٹی حلال فوڈ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ لیبارٹریوں کے ٹسٹوں کو بنیاد بناکرسیل کر دیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے خلاف صنعتکاروں نے ہری پور کی عدالت سے رجوع کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عام پرائیویٹ لیبارٹری کے ٹسٹوں پر ملز کو سیل کرنا غلط اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو مٹیریل چیک کیا گیا اس کے بارے میں بھی ہم لاعلم ہیں کہ وہ مٹیریل کہاں سے لیا گیا۔
ان خودساختہ لیب ٹسٹوں کی بناپرحطارکی سیل کی گئی گھی ملز کو عدالت کی جانب سے دوبارہ ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان