لوڈشیڈنگ کیخلاف تورڈھیر کے عوام کا احتجاج، صوابی جہانگیرہ روڈ بند

ویب ڈیسک: لوڈشیڈنگ کیخلاف تورڈھیر کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ جلبئی جلسئی تورڈھیر کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مین صوابی جہانگیرہ روڈ بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عوام کا کہنا تھا کہ جب تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا سڑک بند رہے گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 سے 17 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کے طویل بریک ڈاون سے معمولات زندگی مفلوج ہو گیے۔
تورڈھیر کے عوام کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب نمائندے انتخابی مہم کے دوران جس گاوں بھی جاتے ہیں عوام ان سے یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائَے پھر ووٹ کی بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے روڈ پر ہی نماز پڑھنے اور مستقل دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی مظاہرین سے مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات