جمرود، ضمانت کیلئے عدالت آنے والے شخص پر پولیس تشدد، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ضمانت کیلئے عدالت آنے والے عبیداللہ خان پر پولیس تشدد۔ ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے اندر سے عبیداللہ خان ولد نعمت اللہ خان قوم خلیل مہمند سکنہ کارخانوں اپنے بیٹے عصمت الله خان کیلئے جمرود عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرنے کیلئے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عبیداللہ خان جمرود عدالت سے جونہی باہر نکلے جمرود پولیس کے افسران بمعہ کانسٹیبلان نے ان پر تشدد کیا اور انہیں گاڑی کی ڈیگی میں بند کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ عبید اللہ پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت