عمران خان کو ووٹ

عمران خان کو ووٹ دینے والے عقل مند نہیں، ایمل ولی

اے این پی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دینے والے عقل مند نہیں۔
ایمل ولی نے واضح کیا کہ نواز شریف نے صرف پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حامیوں کو بیوقوف کہا، پنجاب ہو یا پختونخوا بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے عقل مند نہیں۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی کا کہنا تھا کہ 2018 میں بکسے ہمارے ووٹرز نے بھرے لیکن جیتا کوئی اور تھا، 2013 اور 2018 میں ہمارا راستہ روکا گیا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوام پرویز خٹک کو اپنا وزیراعلیٰ نہیں بنائیں گے، کیونکہ آزاد اُمیدوار منتخب ہو کر پرویز خٹک کے پاس جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت