مردان، گیس اور بجلی

مردان، گیس اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، شہری سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: مردان میں بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
مردان میں شہریوں نے تین سے چار گھنٹوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مین شمسی روڈ بند کر دیا۔
سینکڑوں لوگوں نے سڑک بند کر کے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بجلی کی مسلسل 3 سے 4 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 15 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمارے بچے شدید ٹھنڈ میں ناشتہ کئے بغیر سکولوں کو جا رہے ہیں۔
مردان میں گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے، لیکن پھر بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔
مردان میں دوران احتجاج لوگوں نے چیف جسٹس، نگران وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا سے اس ناروا لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ مردان میں گیس اور بجلی ہے نہیں لیکن حکومت بل بڑے بڑے بھیجتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی