بچہ جاں بحق

لنڈی کوتل :موٹرکار کھائی میں گر نے سے بچہ جاں بحق‘3افراد زخمی

ویب ڈیسک :لنڈی کوتل میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے بچہ جاں بحق‘3افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ پسید خیل میں پیش آیا جہاں موٹر کار گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حادثہ سڑک خراب ہونے کے باعث پیش آیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد