نکاح کیس، بشری بی بی نے فیصلہ غیر منصفانہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: غیر شرعی نکاح کیس پر سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا کہنا تھا کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے جس کا فیصلہ کسی اور نے نہیں عوام نے کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے سزا کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدت کا معاملہ قرآن میں واضح ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ قرآن میں رب کریم نے عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے، آج کا فیصلہ غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس کا فیصلہ عوام ہی نے کرنا ہے۔
یاد رہے کہ غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی