4 ماہ میں بجٹ، نئی صوبائی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا

ویب ڈیسک: نئی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ابتدائی 4 ماہ میں بجٹ تیاری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کے انتخابات کے بعد وجود میں آنے والے نئی صوبائی حکومت چار مہینوں کے لئے بجٹ بنائے گی اور جون کے مہینے میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے جاری مالی سال کا بجٹ تین حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
دوسرا بجٹ 29فروری کو ختم ہورہا ہے۔ اس لئے اگلے چار ماہ کا بجٹ نئی صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
اس بجٹ میں نئی صوبائی حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔ نئی صوبائی حکومت کےلئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات درپیش ہوں گے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق فروری میں بجٹ کا دورانیہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد نئے بجٹ کی تشکیل کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نئی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ابتدائی 4 ماہ میں بجٹ تیاری ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل