بیلٹ پیپرز کی ترسیل

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاکام مکمل

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے چھپوائے گئے 26 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاکام مکمل کرلیا گیا ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین نے ایک محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے نتیجے میں ا ہم ذمہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور فضائی طریقوں سے مکمل کیا گیا ‘تمام بیلٹ پیپرز سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کئے گئے ۔
ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کے ترسیلی عمل میں موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام مکمل کیا تاکہ تمام ووٹرز ملکی انتخابات میں بہترین اورمنظم طورپر شرکت کر سکیں ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر