خیبرپختونخوا، 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن قائم، سیکورٹی انتظامات مکمل

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئَے 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن قائم جبکہ سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئَے گئَے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان نے کہا کہ آج رات الیکشن مہم کا وقت ختم ہو جائے گا جبکہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، جس کیلئَے ایک لاکھ 64ہزار پولنگ عملے کی تعیناتی اور تربیت کا عمل بھِی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن کیلئے 4کروڑ 54لاکھ 40ہزار بیلٹ پیپر پرنٹ کیے گئے ہیں۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد فارم 45پر پریڈائنٹ افسران دستخط کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن کیلئَ سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جواب تعینات کئے جائِیں گے۔
شمشاد خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عوام ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے 8فروری کو گھروں سے نکلیں۔ بالائِی علاقوں میں انتخابی عمل کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ برف باری والے علاقوں میں بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
انتخابی نتائج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قیوم سٹیدیم،عید گاہ اور آر او آفس کوہاٹ روڈ میں پشاور کے نتائج کے لیے بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان