بلے کے انتخابی نشان کی واپسی، پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست دائر

ویب ڈیسک: بلے کے انتخابی نشان کی واپسی کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں استدعا کی گئِی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔
ذرائع کے مطابق درخواست کے متن میں ٘درج ہے کہ عام انتخابات سے پی ٹی آئِی کو باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان و ممبران کو تنگ کیا جاتا رہا ہے، کبھی انہیں اغوا تو کبھی کاغذات جمع کرانے میں مشکلات کھڑی کی گئیں۔
بلے کے انتخابی نشان کیلئے دائر درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے جو اس کی ذمہ داری ہے۔ اس کی بجائے الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل جا کر کارروائی کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلے کا نشان واپس لینے کا معاملہ دیکھا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی