چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کا دورہ ہری پور‘الیکشن تیاریوں کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک : چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے ہمراہ جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضلع ہری پور کااچانک دورہ کیا ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان ،ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد ،ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور امجد حسین اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور پر±امن انتخابات کا انعقاد خیبر پختونخوا پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ووٹروں کی قطار بندی اور جامعہ تلاشی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔
آئی جی پی نے افسران کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملہ کے تخفط کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے، صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنوں میں سہولیات مہیا کی جائیں، تمام پولنگ سٹیشنوں پر پینے کے پانی ،واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق