آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری پلان منظور کرلیا

آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری پلان منظور کرلیا

ویب ڈیسک : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پلان کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس میں آئی ایم ایف سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی جب کہ نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کاپلان منظورکرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کوپی آئی اے قرض پرسود ادا کرنے کیلئے اتفاق کیا ہے، 280 ارب قرض پربینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد سود پر ایک سال کیلئے ادا کرےگی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بینکوں کوپی آئی کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کے لیے نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی نجکاری ایک سال میں کرکے قرض ادائیگیوں کا پلان بنایاجائےگا، نجکاری کے بعدروز ویلٹ ہوٹل اورپی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری پرکمرشل بینکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہوگی، پی آئی اے قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق