بیلٹ پیپر چھین کر فرار

اولپنڈی :نامعلوم افراد انتخابی سامان اور بیلٹ پیپر چھین کر فرار

ویب ڈیسک :راولپنڈی میں نامعلوم افراد قومی اسمبلی کے حلقہ 51 کے پولنگ اسٹیشن سے انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز چھین کر فرار ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پھگواڑی مری کی حدود میں پیش آیاجہاں قومی اسمبلی کے حلقہ51 پولنگ اسٹیشن67 سے نامعلوم افراد انتخابی سامان عملے سے چھین کر فرار ہوئے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی جبکہ اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گیے۔
ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد پولنگ سامان، بیلٹ پیپر چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار