فیصل آباد، این اے 102، 103 اور 104 پر آزاد امیدوار آگے

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں این اے 102، 103 اور 104 پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 پر آزاد امیدوار چنگیز خان کاکڑ 61695 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 45341 ووٹ لے کر پیچھے ہیں.
این اے 103 پر آزاد امیدوار علی سرفراز 78899 ووٹ لیکر آگے ہیں ۔
اس حلقہ پر ن لیگ کے امیدوار حاجی اکرم انصاری 45532 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 پر غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حامد رضا 90521 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے راجہ دانیال 62194 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا