شانگلہ میں پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ ‘پولیس کیساتھ جھڑپیں

ویب ڈیسک :شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے گیارہ پر مبینہ طورپر نتائج کی تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر آگئے ۔
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں الپوری چوک میدان جنگ بن گیا ۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز پر شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال ‘پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراﺅ‘مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی۔
قبل ازیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے امیدوار سید فردین خان اور شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں قومی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج تبدیل کئے گئے ہیں ۔
حاجی سید فردین نے کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  محکمہ تعلیم چارسدہ میں غیر قانونی بھرتیاں ،ڈی ای او کو ہٹانے کی سفارش