پاراچنار، این اے 37 کا نتیجہ تاخیر کا شکارہونے پر احتجاج جاری

ویب ڈیسک: پاراچنار کے حلقہ این اے 37 کے نتیجے میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دھرنا واحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ این اے37 کے 289 میں سے 266 پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔ اس حلقہ پر حمید حسین (ایم ڈبلیو ایم) 56537 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر بواجمان ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر ساجد طوری 41183ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ پاراچنار میں اس حلقہ پر 23 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ پینڈنگ ہیں۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلو ایم و پی ٹی أٸی کارکنان سدہ و پاراچنار میں احتجاج کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ ایران سے بھی جاری