نئی حکومت

پاکستان میں نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکا

ویب ڈیسک: میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی بننے والی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں،
انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانا ضروری ہے چاہے کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان میں حکومت بنائے،
ہم اپنے سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، تحفظ اور سلامتی کا ماحول بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں ایسا محفوظ ماحول بنایا جائے جو پاکستانی عوام کو امن، جمہوریت اور ترقی فراہم کرے جس کے وہ حقدار ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جمہوری اور انتخابی اداروں نے محفوظ انتخابی عمل کو مکمل کیا،
پولنگ ورکرز، سول سوسائٹی، صحافیوں اور انتخابی مبصرین کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے پر پاکستان کو سراہتے ہیں،
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم انتخابات کے دوران غیر ضروری پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکرمند ہیں۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری