مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں ہار گئے، پشین سے کامیاب

ویب ڈیسک: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں اپنی آبائی سیٹ ہار گئے جبکہ پشین بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان کی آبائی سیٹ ہار گئے جبکہ بلوچستان کے علاقے پشین سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جہاں انہوں نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کو شکست دی۔
این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مولانا 52 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31 ہزار 436 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے،وزیراعظم