بلوچستان، این اے 253 اور پی بی 9 پر پولنگ جاری

ویب ڈیسک: بلوچستان میں 2 حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے جس میں صوبہ بھر سے 8 ہزار 263 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹرز کے لئے 5 مشترکہ اور 2 خواتین پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے ان دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 پر 8 ہزار 263 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ