سندھ ہائیکورٹ، الیکشن دھاندلی سے متعلق سماعت کیلئے ٹربیونلز تشکیل

ویب ڈیسک: الیکشن دھاندلی سے متعلق سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ٹربیونلز تشکیل دیدیئے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں الیکشن دھاندلی سے متعلق پٹیشن کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئَے دو بینچز میں بینچ نمبر ون جسٹس محمد کریم خان آغا اور بینچ ٹو میں جسٹس عدنان اقبال چوہدری شامل ہوں گے۔
سندھ ہائیکورت کے اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے مقدمات کی سماعت جسٹس امجد علی سہتو کریں گے۔
رجسٹراز کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد سلیم جیسر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے