فارم 45 کے تحت نتائج

سوات، فارم 45 کے تحت نتائج کا اعلان کیا جائے، شیر شاہ خان

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں بھی انتخابی نتائج کی تبدیلی کے حوالے سے احتجاج جاری ہے۔ انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی شیر شاہ خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے فارم 45 میں تبدیلی کی گئ ہے، من پسند امیدواروں کو کامیاب کرایا گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کر کے اوریجنل فارم 45 کے تحت نتائج کا اعلان کیا جائے۔
دوسری جانب ضلع دیر بالا میں بھی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی ائی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق کارکنان نے دیرچوک اور واڑی بازار میں مظاہرہ کیا اور اس دوران انہوں نے الیکشن انتخابات میں ہیر پھیر کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع سوات اور دیر بالا میں فارم 45 کے تحت نتائج کے اعلان کا مطالبہ کیا جانے لگاہے.

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ