دھاندلی کی تحقیقات

انتخابات میں دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کی تبدیلی اور پورے عمل پر سوالات اٹھا دیئَے تھے۔
ان الزامات کے بعد تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریٹرننگ افسران کو آج طلب کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ آر اوز کے بیان قلمبند کریں گے جبکہ تمام متعلقہ ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل