سراج الحق

بین الاقوامی اداروں نے الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا ہے ،سراج الحق

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں فیصلے پہلے ہوتے ہیں اور الیکشن بعد میں‘تمام بین الاقوامی اداروں نے اس الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بندر بانٹ پہلے ہوتی ہے الیکشن کے نام پر ڈرامہ بعد میں ہوتا ہے، اس سے بڑا مذاق ہماری قوم کے ساتھ کیا ہوگا؟ تمام بین الاقوامی اداروں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ 1970ءمیں الیکشن ہوا، عوامی مینڈیٹ کو اہمیت نہیں دی گئی، 1977ءمیں پھر دھاندلی زدہ الیکشن ہوا جس کا خمیازہ گیارہ سال قوم نے بھگتا، چیف الیکشن کمشنر نے شفاف الیکشن کے انعقاد کا حلف اٹھایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چلنے والے کمپنی نہیں ہے، ان کی کرپشن لوگوں کے سامنے ہے، اگرچہ ہمارا کوئی آدمی قومی اسمبلی میں نہیں گیا، ہماری جماعت کے نتائج جو فارم 45 میں ہیں وہ فارم 47 میں نہیں ہیں، نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا لیکن بعد میں چھوڑ دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام اور ووٹ کی عزت کی کوشش کرتی رہے گی، جماعت اسلامی کسی خاندان نہیں عوام کیلئے ہے، ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی قانون کی بالادستی کیلئے کوشش جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین