پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا،نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے ۔
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، دو فریقین میں فائرنگ کا تبدلہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی