عظمیٰ بخاری

میاں اسلم ہمت کریں سامنے آئیں، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میاں اسلم اقبال دھمکیاں نہ دیں، ہمت کریں، باہر بیٹھ کر دھمکیاں دے رہے ہیں باہر نکلیں اور سامنے آئیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اسلم اقبال آپ کہاں ہیں؟ آپ کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے، پولیس استقبال کرے گی یا آپ؟ کے سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پتہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس منتقل