بارش اور برفباری

اورکزئی اور پارا چنار میں بارش اور برفباری،سردی بڑھ گئی

ویب ڈیسک:اورکزئی اور پارا چنار میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
اورکزئی کے علاقہ ڈبوری کلایہ مشتی میلہ ماموزئی سمیت پہاڑی علاقوں پر شدید برفباری ہوئی ہے ۔
دوسری جانب پارا چنار کے علاقہ کوہ سفید اور ملحقہ دیہات پر رات سے برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید