وادی تیراہ

وادی تیراہ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کاکام شروع

ویب ڈیسک: ضلع کے خیبر کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز کی جانب سے ٹریکٹر مشینری کے ذریعے مین شاہراہوں سے برف ہٹائی جارہی ہے۔
وادی تیراہ کے علاقوں آرہنگہ، حیدر کنڈاو، خواجل خیل مدرسہ روڈ سمیت بیشتر گاؤں کی سڑکیں کلیئر کی جارہی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ برفباری کے باعث مقامی لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات تھیں جس پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب