ملازمین کی ہڑتال

کوہاٹ :تنخواہوں سے محروم ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین کی ہڑتال

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں تنخواہوں سے محروم ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین نے ایک پھر ہڑتال کر دی
ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ، ہر بار یقین دہانی کروا کر ٹال دیا جاتاہے
،گھر کا کرایہ ،بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ سکول فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ دکاندار سودا سلف دینے سے بھی انکاری ہیں ۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں شہر کی صفائی نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب