مزید2ایم پی ایز

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مزید2ایم پی ایز نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا اسمبلی میں مزید2ایم پی ایزنے جمعرات کے روزاپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے مذکورہ دونوں ایم پی ایز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے کے بعد نئے ممبران سے حلف لیا گیا۔
لائق محمد تورغر سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے وہ اعظم سواتی کے بھائی ہیں اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اس طرح عبدالمنعیم خان بھی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر شانگلہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اب تک118ایم پی ایز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے ۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجموعی نشستیں145ہیں جن میں سے115جنرل نشستیں،26نشستیں خواتین کیلئے مخصوص ہیںاورچار نشستیں اقلیتی کوٹہ کے تحت مختص ہیں جنرل نشستوں میں سے113 حلقوںپر انتخاب ہوا ہے جبکہ کوہاٹ میں امیدوار کے انتقال اور باجوڑ میں امیدوارکے قتل کی وجہ سے الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا ۔
سنی اتحاد کونسل کو تاحال خواتین کی مخصوص21نشستیں نہیں دی گئی ہیں اقلیتی کوٹہ کے چار ایم پی ایز کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی، ن لیگ اورجے یو آئی کو مجموعی طورپر فارمولاکے تحت خواتین کی نشستیں دی گئی ہیں ۔
اس وقت صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کے ممبران کی تعداد26بنتی ہے باقی تمام نشستیں سنی اتحاد کونسل کے ممبران کو الاٹ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا