مالاکنڈ۔ گیس سلینڈر کا دھماکہ، دو منزلہ عمارت مکمل طورپرزمین بوس

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی کے گاؤں سورن شریف میں ملک آمان نامی شخص کے مکان میں اچانک گیس سلینڈر کے زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین کمروں پرمشتمل دو منزلہ عمارت مکمل طورپرزمین بوس ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلینڈر کے دھماکے کے بعد آگ لگنے سے کمروں اوربرآمدے میں پڑاقیمتی سامان راکھ کاڈھیربن گیا جبکہ ریسکیو1122کے فائربریگیڈعملے نے جائے وقوع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی