3 دہشتگرد گرفتار، پولیس اور سی ٹی ڈی نے اڈیالہ جیل کو تباہی سے بچا لیا

ویب ڈیسک: پولیس اور سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو تباہی سے بچا لیا۔ اس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد بھی گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی۔
مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل راولپنڈی کے اطراف سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ دوران تلاشی دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ کے علاوہ اڈیالہ جیل کا نقشہ اور آئی ای ڈی بھی برآمد کر لیے گئے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا