ڈیٹا طلب

خیبر پختونخوا :بارش سے متاثرہ گھروں اور شہریوں کا ڈیٹا طلب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں بارش سے متاثرہ گھروں اور شہریوں کا طلب کر لیا ۔
کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو کل ارسال کریں ۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں صوبہ بھر سے ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام متاثرہ گھروں کا سروے کریں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ یہ سروے شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کیا گیا ہے سروے کی رپورٹ کل یعنی 8مارچ کو جمع کرانا لازمی ہوگی ۔
صوبائی مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی جانب سے خصوصی ٹاسک مرتب کردیا گیاہے جس پر آن لائن تفصیلا ت جمع کرائی جا سکیں گی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونیوالی تباہی سے زخمی ہونیوالے افراد کا ڈیٹا بھی مرتب کریں ۔
زخمی شہریوں کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا جس کیلئے میڈیکل بورڈ بنائے جائیں گے صوبائی حکومت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ز کو محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ عملہ کو بھی اس عمل میں شامل کیا جا سکے گا ۔

مزید پڑھیں:  فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر آ گئے، بیرسٹر سیف