سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔
ماہر فلکیات شرف السفیانی کا مزید کہنا تھا کہ 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے ہلال کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں اندراج کرانے سے ہی ہوگی۔
یاد رہے کہ یکم رمضان المبارک کے حوالے سے سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا