مریم نواز

مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے گلے لگایا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی)شہر بانو نقوی سے ملاقات میں ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرت کی مثال قائم کی۔
ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مریم نواز شریف نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا اس موقع پر مریم نواز شریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 10 کے بجائے 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو اعلی عہدوں پر کام کرتے دیکھ بہت فخر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پت تبادلہ خیال