وزیراعظم

آصف زرداری کو صدر مملکت منتخب کروائیں گے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل انہیں ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب کروائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا’وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عشائیہ میں شرکت کی،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہم مل کر آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب کروائیں گے۔
عشائیہ میں ارکان اسمبلی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔عشائیہ کا اہتمام سندھ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی