رمضان المبارک، سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے حوالے سے وفاق کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 تا 3 بجے جبکہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں صبح 9 تا 2 بجے ہوں گے۔
ماہ رمضان کے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق