سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اب کی بار 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری میں ترسیلات زر 1 اعشاریہ 90 ارب ڈالر رہی تھیں جبکہ رواں سال فروری میں ان ترسیلات زر مِں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 25 ارب ڈالر ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر بڑھنے کی وجہ سے حکومت کو تجارتی خسارہ پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ کرنٹ اکاونٹ متوازن کرنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک