حلف برداری

نومنتخب صدر آصف زرداری کی حلف برداری آج ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان کے نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلف برداری آج شام 4بجے ایوان صدرمیں ہوگی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے آصف زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے چودہویں صدر منتخب ہوئے تھے، آصف زرداری نے 411جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کرپائے تھے۔
آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب، دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بن گئے۔
گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی 119 ووٹ لے سکے، آصف زرداری کو پنجاب اسمبلی سے 43 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود اچکزئی پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کر پائے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید