رمضان پیکیج

وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی رقم میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک:وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیاگیا۔
وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کرتے ہوئے دائرہ کاربھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینیکی سستی اشیا دیں گے۔
ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سیکم نرخ پر اشیا دی جائیں گی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیا پہنچائیں گے۔
اس کے علاوہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔
موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
اس خصوصی پیکج کے تحت 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیا دی جائیں گی اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیا دی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اورگھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی