عمر ایوب

فاشسٹ حکومت ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے ، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں، کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی۔
ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے ، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے۔
پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ون حکومت مہنگائی کا سیلاب لائی تھی ، اب بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی و غیرقانونی ہیں، 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک میں دھاندلی کا ریکارڈ قائم ہوا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک