گردشی قرضہ

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 3ہزار ارب سے بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ میں کمی ہونے کی بجائے مزید اضافہ ،3ہزار ارب سے بڑھ گیا ہے ۔
وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں توانائی سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں وزیر توانائی کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑی وجہ ہے جو تین ہزار ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے، اس کو روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور اس کے اسباب و نااہلی کا سد باب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی