حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ،العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزمیں بری

ویب ڈیسک: حسن اور حسین نواز 3 ریفرنسز میں بری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ان 3 ریفرنسز کے حوالے سے سماعت کی۔
سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
دوران سماعت احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ بریت کی درخواست پر آپ کی رپورٹ آنی تھی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔
احستاب عدالت کے جج نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں۔
اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ آپ میرا بیان ریکارڈ کرلیں، یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں۔
دوران سماعت اظہر مقبول نے مؤقف اپنایا کہ حسن، حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے۔ ان کے کسیز میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں۔
بعدازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بری کر دیا۔
یاد رہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ احتساب عدالت نے محفوظ کر لیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایون فیڈ، العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرسز میں نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے جلد ہی سنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ