پشاور، آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے متعلقہ محکموں کو مؤثر پالیسی تیاری کی ہدایت

ویب ڈیسک: پشاور میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ان آوارہ کتوں سے پاک شہر کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے متعلقہ محکموں کو مؤثر پالیسی کی تیاری کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیرانسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی پالیسی کی تیاری کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے موجودہ پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے لہٰذا محکمہ بلدیات اور لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکمے مشترکہ طور پر مؤثر متبادل پالیسی تیار کریں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی