نواز شریف کے تصویر والے راشن بیگز پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک: نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگز پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگ کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ رمضان میں پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگز کی تقسیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا